تُرکی،یکم فروری(ایجنسی) تُرکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، سلگتے علاقائی مسائل اور اہمیت کے حامل عالمی امور پر
بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
تُرک وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ بات چیت میں دونوں برادر ملکوں میں ہر سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بات چیت میں شام کا قضیہ بھی زیربحث آیا۔